چینی کمپنی نے دنیا کا سستا ترین فائیو جی فون متعارف کرا دیا

Mobile.jpg
بیجنگ: (ویب ڈیسک) مشہور چینی کمپنی رئیل می ایک ایسا فون متعارف کرایا ہے جسے دنیا کا سستا ترین فائیو جی موبائل فون قرار دیا گیا ہے۔

اس فون کو ابھی صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نیلے اور سبز رنگوں میں دستیاب اس فون کی قیمت تقریباً 39 ہزار پاکستانی روپے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والے فون کی قیمت 1899 یوآن رکھی گئی ہے۔

فون میں آواز کیلئے ڈولبی ایٹموس سسٹم دیا گیا ہے۔ اس Ú©Û’ علاوہ اس میں دی گئی ٹیکنالوجی بہت Ú©Ù… Ø+رارت خارج ہونے میں مدد دیتی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس Ú©ÛŒ صرف بیٹری 65 منٹ میں سو فیصد چارج ہو سکتی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔ فون کا ڈسپلے 6.5 انچ ہے جبکہ اس کا فرنٹ کیمرا 16 میگا پکسل، مین کیمرا 48 میگا پکسل، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا 119 فیلڈ آف ویو، تیسرا میکرو سنسر اور چوتھا ڈیپتھ سنسر کیمرا ہے۔

اس Ú©Û’ علاوہ 6 سے 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی اسٹوریج فون کا Ø+صہ ہے جس میں مائیکرو ایس ÚˆÛŒ سلاٹ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔